اسلام آباد:سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گییہ منصوبہ1.74 ارب ڈالر سے تعمیرکیاجارہاہے جس کے کام کی پیش رفت جاری ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق5 ملین کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔ اس منصوبے سے تقریبا 4500 لوگوں کو روزگار کے مو اقع ملے ہیں۔سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاورسٹیشن کے لئے سپل وے روڈ پل کے افتتاح کے ذریعے سے کروٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر میں اہم سنگ میل طے کیا گیا ہے۔ 867 دن کی تعمیر کے بعد سپل وے روڈ پل مکمل ہو گیا ہے اور باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ پاکستانی اور چینی کارکنوں نے کووڈ-19 کے پھیلا ئوکے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن سی پیک کے تحت منصوبہ ہے جو چین گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے۔
Related Posts

وزیر داخلہ کے زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
- Rizwan Malik
- اکتوبر 9, 2024
- 0
وی وی آئی پی روٹ اور ریڈ زون کی خوبصورتی اور صفائی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا غیر قانونی سوسائٹیز […]
حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی
- Rizwan Malik
- نومبر 27, 2020
- 0
طیارے کا ایک انجن بند اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا تھا کراچی:پاکستان […]
سب انسپکٹر امداد شاہ کا قاتل ڈکیتی کے دوران جانبحق۔
- Rizwan Malik
- دسمبر 26, 2017
- 0
سیالکوٹ …سید عارف خسین شاہ نو ماہ قبل گوہدپور میں دورانِ ڈکیتی دوسگے بھائیوں کو قتل کرنے کےبعد مدعی مقدمہ مقتولین کے والد مہر خالد […]
