اسلام آباد:چینی سائنسدانوں نے درختوں کی پیداوار میں تیزی کے لیے جڑوں سے قلمیں لگانے کا منفرد طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ بدلتے موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ دنیا سے جنگلات کا خاتمہ ہے۔ جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کیلئے مختلف ممالک بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں۔ پودوں کے تناور درخت بننے میں طویل وقت درکار ہوتا ہے۔ اس حوالہ سے چین کے سائنسدانوں نے درختوں کی تیز رفتار پیداوار کیلئے قلمیں لگانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ درختوں کی قلمیں لگانے کے حوالہ سائنسی جریدے نیوفائیٹالوجسٹ میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جڑوں کو قلم کی صورت میں کاٹ کر لگانے سے درختوں کے بڑھنے کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے سینئر محقق لوکیمنگ نے کہا ہے کہ جڑوں کو کاٹ کر قلمیں لگانے کا طریقہ بڑا موثر ہے۔ جس کے نتیجہ میں درختوں کی بڑھوتری کی شرح روائتی طریقوں سے لگائے جانے والے درختوں کے مقابلہ میں تیز ہو جاتی ہے۔
Related Posts
سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر کا بیٹا لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے جرم میں گرفتار
- Rizwan Malik
- October 9, 2020
- 0
لیڈی ڈاکٹر کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ارسلان کو پاپند سلاسل کر دیا اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سابق چیف جسٹس […]
موجودہ موسم میں ڈینگی کی افرائش کو روکنا انتہائی اہم ہے‘ڈپٹی کمشنر
- Rizwan Malik
- September 25, 2017
- 0
(عبدالصمد خان) ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں‘سلیمان غنی فیصل آباد…ڈپٹی […]
سی پیک منصوبوں کو بام عروج پر پہنچانے والے کراچی میں چین کے فونصلیٹ جنرل وانگ یوکی ایلیچی برائے افغانستان مقرر
- Rizwan Malik
- November 24, 2019
- 0
اسلام آباد: اپنی پاکستان تعیناتی کے دوران سی پیک منصوبوں کو بام عروج پر پہنچانے والے کراچی میں چین کے فونصلیٹ جنرل وانگ یوکی ترقی […]
