فیضان مصطفی ویلفیئرکمیٹی کاقیام ،عامر صدیقی چئیرمین ہوں گے


راولپنڈی (نیوزرپورٹر)اہلیان محلہ فیضان مصطفی کوٹھہ خورد کا اجلاس مسجد زبیدہ فیضان مصطفی میں منعقد ہوا تلاوت قاری ہارون چشتی نے کی اجلاس میں علاقے کی فلاح و بہبود اوردرپیش مسائل کے حل کیلئے فیضان مصطفی ویلفیئرکمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا اوراس کے چیئرمین کیلئے سیاسی و سماجی شخصیت محمد عامر صدیقی کا انتخاب کیا گیاشرکاء اجلاس نے فیصل اعجاز انصاری کو صدر،منیر ڈارکو سینئر نائب صدر،ملک احمدنوازکو نائب صدر،سہیل عامر اعوان کو جنرل سیکرٹری،معزاعظم یوسفزئی کوسیکر ٹری نشر و اشاعت،راجہ افتخار کوفنانس سیکرٹری ،کوارڈینیٹرملک تنویراور ٹھیکیدارعبدالقدوس کو رابطہ سیکرٹری چن لیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عامر صدیقی نے کہانیکی بھلائی کے کاموں میںشریک ہونا کسی عبادت سے کم نہیں، مل جل کر بڑھنے سے ہی علاقے کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیںفلاح و بہبود کے کاموں میں ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں تو مشکلات کم ہوں گی اور مسائل حل ہوتے جائیں گیااللہ ہمیں مل کر علاقے کے مسائل حل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے آمین۔