اسلام آباد:وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاہے کہ سی پیک سیل پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے ، سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کا سٹیج تیار ہے ، زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے سی پیک کے تحت چین کے تعاون سے متعدد منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری ہے، پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ، سبزیوں اور پھلوں کی بہتر پراسسینگ سے پھل اور سبزیاں بھی چین کو برآمد کی جارہی ہیں،چین کے باہمی اشتراک سے بی ٹی کپاس کی نئی اقسام کی دریافت اورزرعی لیبارٹریوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ ایک کانفرنس کے موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت سے متعلقہ نجی شعبے اور زرعی کاروباری ادارے بھی چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار رہیں ۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ چائنا پاکستان کے زرعی شعبے میں کافی دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ امریکا اور برازیل سے زرعی درآمدات اسے مہنگی پڑتی ہیں ۔
Related Posts

کاتالونیہ کی پارلیمنٹ کا اسپین سے آزادی کا اعلان
- Rizwan Malik
- October 27, 2017
- 0
کاتالونیہ کی علاقائی پارلیمان نے اسمبلی میں رائے شماری کے بعد سپین سے آزادی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب سپین کی مرکزی […]

سرکل بکوٹ سے امید کی آواز، خانم جان فاؤنڈیشن کی خاموش جدوجہد
- Rizwan Malik
- December 17, 2025
- 0
سرکل بکوٹ، ضلع ایبٹ آباد کا وہ خطہ ہے جسے اگر پسماندگی کی زندہ تصویر کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔ یہ علاقہ نہ صرف […]

زرتاج گل کی بہن کی نیکٹا میں متنازع تعیناتی کا معاملہ اور حکومتی بدحواسیاں
- Rizwan Malik
- June 3, 2019
- 0
زرتاج گل کی بہن کی نیکٹا میں متنازع تعیناتی، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا زرتاج گل کی بہن کو نیکٹا کا ڈائریکٹر مقرر کرنے پر […]
