اسلام آباد:وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاہے کہ سی پیک سیل پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے ، سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کا سٹیج تیار ہے ، زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے سی پیک کے تحت چین کے تعاون سے متعدد منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری ہے، پاکستان چین کو چاول برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ، سبزیوں اور پھلوں کی بہتر پراسسینگ سے پھل اور سبزیاں بھی چین کو برآمد کی جارہی ہیں،چین کے باہمی اشتراک سے بی ٹی کپاس کی نئی اقسام کی دریافت اورزرعی لیبارٹریوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ ایک کانفرنس کے موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت سے متعلقہ نجی شعبے اور زرعی کاروباری ادارے بھی چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار رہیں ۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ چائنا پاکستان کے زرعی شعبے میں کافی دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ امریکا اور برازیل سے زرعی درآمدات اسے مہنگی پڑتی ہیں ۔
Related Posts
میانوالی , فیلڈ سیکورٹی سٹاف میں موٹر سائیکل تقسیم
- Rizwan Malik
- October 7, 2017
- 0
میانوالی ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان کی سربراہی میں فیلڈ سیکورٹی سٹاف اور […]

ضمنی الیکشن میں سرکاری فنڈز استعمال ہورہا ہے ,اسفندیارولی
- Rizwan Malik
- October 22, 2017
- 0
سربراہ اے این پی اسفندیارولی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری فنڈز کا استعمال ہورہا ہے لیکن الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہیں […]

اٹارنی جنرل ججز سے متعلق بیان پر مواد پیش کریں یا معافی مانگیں، آپ تیاری کے بغیر عدالت آگئے ہیں، آپ ہمارا وقت خوبصورتی کیساتھ ضائع کررہے ہیں۔سپریم کورٹ
- Rizwan Malik
- February 19, 2020
- 0
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس فائز کیس میں کہا ہے کہ بینچ سے متعلق بیان پر اٹارنی جنرل مواد پیش کریں یا معافی […]
