ایبٹ آباد ، تیندوے کے حملے میں شہری زخمی ہوگیا،مقامی لوگوں نے غصے میں آکر تیندوے کو ڈنڈے مار مار کر مار ڈالا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد: اسلام آباد کے قریب ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں میں تیندوے کے حملے سے شہری زخمی ہوگیا، مقامی افراد نے تیندوے کو بھی مار ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جیو نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کیگاوں پلک میں تیندوا آبادی میں گھس آیا ، مقامی لوگوں نے تیندوے کو رسوں کی مدد سے پکڑنے کی کوشش کی ، جس پر تیندوے نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا کستا ہے کہ ایک شخص کے زخمی ہونے پر لوگ غصے میں آگئے اور انہوں نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے تیندوے کو ہلاک کر دیا، تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

https://jang.com.pk/news/905375