
کراچی:معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے لیے انہیں ان کی اہلیہ معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے پرپوز کیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے اپنی اور ایمن خان کی پسند کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج تک یہ بات ایمن خان نے کبھی مانی نہیں ہے مگر شادی کے لیے پہلے پرپوز ایمن خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ایمن خان اکثر ٹاک شوز میں کہہ دیتی ہیں کہ انہوں نے پرپوز نہیں کیا تھا بس وہ ایک مذاق تھا مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ ایمن خان نے ہی شادی کے لیے پہلے کہا تھا۔واضح رہے کہ 22 سالہ ایمن خان اور 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اِن دونوں فنکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے۔



