سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 600 ملین روپے کی لاگت سے آئل سیڈز ایکسٹرکشن پلانٹ قائم کیا جارہا ہے، رپورٹ

اسلام آباد:سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 600 ملین روپے کی لاگت سے آئل سیڈز ایکسٹرکشن پلانٹ قائم کیا جارہا ہے، اس پلانٹ میں روزانہ 300 ٹن تیل نکالنے کی گنجائش ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس لئے اٹھایاجارہا ہے کہ چین میں سبزیوں کے تیل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ ٹو کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان کو متعدد مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ پلانٹ انجینئر سید محمود قائم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زیتون کے پودے اور سویا بین لگانے سے ملک کو آنے والے سالوں میں چین کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔