اسلام آباد:خیبر پختونخوا کے سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن دائود نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی رہداری کے تحت خیبر پختونخوا کے اہم منصوبے رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ زون صوبے میں تیز رفتار صنعتکاری کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہ زون ایک ہزار ایکٹر اراضی پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اس زون کو تین مرحلوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ حکومت 210 میگاواٹ بجلی تین مرحلوں میں فراہم کرے گی۔ اس زون کے لئے حکومت نے 1203 ملین روپے گیس فراہمی کی مد میں رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر تین مرحلوں میں کی جائیگی۔پہلے مرحلے میں 247 ایکڑ، دوسرے مرحلہ میں 355 ایکڑ اور تیسرے مرحلے میں 399 ایکڑ زمین ڈویلپ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس زون میں روزگار کے 80 فیصد مواقع مقامی لوگوں کے لئے ہوں گے۔
Related Posts
جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالے سے فیصلہ عدلیہ کی فتح، حکومت کی شکست ہے
- Rizwan Malik
- June 19, 2020
- 0
سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدلیہ […]

تحریک انصاف کے قافلے تاحال اسلام آباد ڈی چوک نہ پہنچ سکے
- Rizwan Malik
- November 25, 2024
- 0
کے پی کے سے آنے والا قافلہ ہکلہ انٹر چینج ہی پہنچ سکا،اس قافلے کی قیادت بشری ٰ بی بی اور علی امین کر رہے […]

ملک امین اسلم کا اٹک میں دس نئے کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان
- Rizwan Malik
- January 19, 2021
- 0
اٹک:معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ضلع اٹک میں 10نئے کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق انہوں نے […]
