تین آنکھوں والا عجیب و غریب بچھڑا

ویلز:برطانیہ کے علاقہ ویلز میں ایک ایسا بچھڑا موجود ہے جس کی تین آنکھیں ہیںجس نے کئی لوگوں کو گہری سوچ میں مبتلا کر دیا ہے۔ویلز کے ایک فارم میں جانوروں کی ڈاکٹر ‘مالن ہیوز ‘معائنہ کی غرض سے گئیں تو انہوں نے تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اپ لوڈ کیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بچھڑے کی عمر 4 ماہ ہے جو کہ صحت مند ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اسے اس تیسری اضافی آنکھ سے کچھ دکھائی دیتا ہے یا نہیں۔
مالن ہیوز کے مطابق بحیثیت ڈاکٹر اس قسم کا جانور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر اس کی یہ آنکھ بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن اس کی آنکھ میں سے کسی قسم کا مواد خارج ہو رہا ہے، اس لیے یہ جاننا ناممکن ہے کہ دراصل اس کی آنکھ کے اندر ہو کیا رہا ہے۔بچھڑے کی دو آنکھیں تو سائیڈوں پر اپنی جگہ جبکہ تیسری سامنے ماتھے پر ہے۔