مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے ایک ٹویٹ میں انہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے روزے کی قضا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان منفی روئے کا عکاس ہے۔ شبلی فراز کا کہناتھاکہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا تاہم مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔


