اسلام آباد:کووڈ 19 ویکسی نیشن کا عمل پھر شروع ہوگیا، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز دوبارہ کھل گئیہے۔ جہاں شہری انسداد کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں ۔
پولی کلینک اسپتال اور شہر میں دیگر جگہوں میں بھی طبی عملہ شہریوں کی ویکسی نیشن میں مصروف ہے، شہریوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت عمل کرتے ہوئے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہناہے کہ بہترین موقع ہے ویکسین لگوانے کا اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی، اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


