دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 40 لاکھ خوارکیں لگائی جا چکیں


چین 36 کروڑ کے ساتھ پہلے جبکہ امریکہ 26 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


پاکستان میں تعداد محض 38 لاکھ ہے بنگلہ دیش میں 94 لاکھ کے قریب افراد کو ویکسین لگ چکی

اسلام آباد:وبائی مرض کورونا وائرس سے بچا کے لیے دنیا بھر میں اب تک ایک ارب 40 لاکھ ویکسین کی خوارکیں لگائی جا چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ خوارکیں چین میں لگائی گئیں جن کی تعداد 36 کروڑ 69 لاکھ سے زائد ہے جبکہ امریکا میں اب تک 26 کروڑ 66 لاکھ کورونا خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
بات کی جائے پڑوسی ملک بھارت کی تو وہاں لگائی جانے والی کل خوراکوں کی تعداد 17 کروڑ 83 لاکھ ہے جبکہ بنگلادیش میں 93 لاکھ 20 ہزار سے زائد اور پاکستان میں 38 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
خیال رہے یورپ، امریکا اور چین میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں کورونا وبا بالآخر ہارتی نظر آرہی ہے۔