
سردار دلاور
تیتری نوٹ ۔۔۔بھارتی فوج نے اپنی روایتی بز دلی کا ثبوت دیتے ہوئے تیتری نوٹ اور عباس پور سیکٹروں میں بلا اشتعال گولہ باری کر کے سیز فائر معاہدے کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی ہے جس سے انٹرا کشمیر ٹریڈ سینٹر جزوی طور پر تباہ ہو گیا ہے اور مسجد جزوی شہید۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی فوج کی گولہ باری کے باعث تیتری نوٹ ٹریڈ سینٹر جزوی طور پر تباہ ہو گیا اوراس سے ملحقہ مسجد بھی جزوی طور پر شہید ہوئی

لائن آف کنٹرول پر ہو نے والی گولہ باری کے باعث سات جولائی کے روز سے ہی تیتری نوٹ،چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے آذاد و مقبوضہ جموں کشمیر کے درمیان ہو نے والی دو طرفہ تجارت معطل ہے آئندہ ہفتے تیتری نوٹ اور چکاں دا باغ کے درمیان دو طرفہ تجارت بحال ہو نے کے امکانات تھے کہ جمعہ کے روز بھارتی فوج نے پھر لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کرتے ہوئے انٹرا کشمیر ٹریڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جس سے ٹریڈ سینٹر کے جزوی طور پر تباہ ہو نے کی اطلاعات ہیں یاد رہے کہ دو طرفہ تجارت کی سات جولائی سے معطلی کے باعث دونوں اطراف کے تاجروں کے کرروڑوں آر پار پھنسے ہوئے ہیں جس سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ بھارتی فوج کی اس بلا استعال فائرنگ کا جواب پاک فوج نے بھرپور انداز مین دیا۔



