ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی تو اس کے اثرات عام آ دمی پر بھی پڑیں گے
اسلام آ باد :حکو متی چار پر سینٹ گروتھ کے دعوے حقیقت پر مبنی نہ ہیں۔ان خیالات کا اظہارسابق صدر اسلام آ باد چیمبر آف کا مرس اینڈ اینڈسٹری شیخ باصر داود نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ شو کت ترین نے کچھ عر صہ پہلے ٹی وی شو میں پاکستانی معیثت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا تھاکہ پاکستانی معیثت کا برا حال ہے۔ پی ٹی آ ئی حکومت نے پاکستان کو ْقرضوں کے بوجھ تلے لاد دیا ہے۔انہوں نے پاکستانی معیثت بارے اپنے بڑے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اب اچا نک ایک ماہ کے اندر اندر حکو متی حلقوں سے خبریں آ نا کہ معیثت ٨،٣ فی صد کے حساب سے تر قی کر رہی ہے مضحکہ خیز ہے۔جبکہ عوامی سطح پر کو ئی تبد یلی محسوس نہیں ہو رہی اور عوام روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء میںپستے چلے جا رہے ہیں۔غالبا محسوس ہو تا ہے کہ پچھلے ماہ عید کی وجہ سے جو بیرونی تر سیلات پاکستان میں کا فی مقدار میں آ ئی۔ اسی کو بنیاد بنا کر پر چار کیا جا رہا ہے کہ ہم تر قی کی منازل طے کر رہے ہیں۔یہ ایک سیاسی شو شا ہے جو حکومت نے چھوڑا ہے تا کہ حزب اختلاف کو ئی گٹھ جوڑ نہ کر لے کیونکہ یہ بات اس وقت پھیلا ئی گئی جب شہباز شریف ضمانت پر با ہر آ کر پی ڈی ایم اور حزب اختلاف کو متحرک کر رہے تھے اور جیسے ہی گورنمنٹ بجٹ پیش کرے گی تو یہ باتیں کھل کے عوام کے سامنے آ جا ئیں گی۔جب ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی تو اس کے اثرات عام آ دمی پر بھی پڑیں گے ۔مہنگا ئی کم ہو گی یا ان کی آ مدن بڑھے گی ۔اس لئے یہ تمام با تیں مضحکہ خیز ہیں۔

