پاکستان ایک خطرناک سائیڈ ہےپاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ یہ کب کیا کردےٹیم کےکپتان کرونا رتنے اور تھیسارا پراپر

 

سری لنکن کرکٹ ٹیم کےکپتان کرونا رتنے

اور تھیسارا پراپراکا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان ایک خطرناک سائیڈ ہےپاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ یہ کب کیا کردے۔کرونا رتنے نے برسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ پاکستان کیخلاف تین سو رنز بورڈ پر ہوں تو بولرز دفاع کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  میچ میں ہماری ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے،  بہترین کھیل پیش کریں گے۔کپتان سر ی لنکا نے کہا کہ افغانستان کیخلاف جیت سے حوصلے بلند ہوئے ہیں جبکہ فلیٹ وکٹ ہے بیٹنگ لائن اپ پہلے جیسی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم خراب کرتی ہے تو ہر کسی کو برا لگتا ہےاور اگر میچ کے دن اچھا کریں تو کسی بھی سائیڈ کو ہراسکتے ہیں

سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی تھیسارا پراپرا کا کہناہے کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان ایک خطرناک سائیڈ ہے، مقابلے کی بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کچھ خاص کر دکھائیں گے۔

تھیسارا پریرا نے کہا کہ پاکستان جب کلک کرجائے تو بہت اچھی ٹیم بن جاتی ہے، ان کے خلاف شارٹ بالز سمیت مختلف پلانز تیار کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پلیئرز کے ساتھ پی ایس ایل اور دیگر لیگز میں کھیلا ہے، ان کے پلیئرز کا اندازہ ہے۔

تھیسارا پریرا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس ٹاپ آرڈر میں اچھے بیٹسمین ہیں، گرائونڈ چھوٹا ہے، ہائی اسکور مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو جلد آئوٹ کرنا ضروری ہوگا، جبکہ سری لنکن ٹیم کو بیٹنگ میں مسائل ہے، امید ہے کل غلطیاں نہیں کریں گے۔