ایل پی جی مافیا کے خلاف جڑواں شہروں کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا احتجاجی مظاہر

اسلام آباد:اسلام آباد پریس کلب کے باہر ایل پی جی مافیا کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے احتجاجی مظاہر کیا مظاہرین نے ایل پی جی مافیا کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ مصور شاہ رہنما ڈسٹری بیوٹرز نے کہا تمام پلانٹ والوں نے من مانے ریٹس لگائے ہوئے ہیں۔صبح 1400 ریٹ فیکس کر کے گاڑی پلانٹ پر پہنچتی ہے مگر شام کو ریٹ 1700 ہوجاتا ہیاوگرا کے ریٹ کے مطابق پلانٹ مافیا ہمیں لوٹ رہے ہیں۔ اس پلانٹ مافیا کو لگام دی جائیہم ہر روز دوکان پر اپناریٹ نہیں بڑھا سکتے۔ رضوان ٹریڈرز چک بیلی خان ڈسٹری بیوٹرنوید احمد راجہ نے کہا ایل پی جی مافیا سے ڈسٹری بیوٹرز کو بچا کر عوام تک سستی گیس مہیا کی جائے۔جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو پولیس اپنی جگہ پر بلیک میل کر رہی ہوتی ہے اوگرا اس کا بھی نوٹس لے۔