
سدھنوتی … صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ خان آف پلندری خان محمد خان نے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کو تعلیم سے مشروط کیا اور غریب ذہین بچوں کو تعلیم سے روشناس کرنے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت کام کیا۔ برگیڈیئر محمد عارف نے اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیں ہیں۔ نوبل سکول اینڈ کالج گڑالہ اس خطے کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے جو برگیڈیئر عارف کی قومی خدمات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان پلندری سے پندرہ کلو میٹر دور گڑالہ کے مقام پر نوبل سکول اینڈ کالج گڑالہ یوم والدین کی سالانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، برگیڈئیر محمد عارف ، چیئرمین ٹرسٹ نوبل سکول اینڈ کالج ، پرنسپل (ر) خادم حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں جو بہتر کردار کی حامل نہ ہوں۔ آزادی بڑی نعمت ہے ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت زوروں پر ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو تعلیم کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان کا پیدائشی حق سلب کر لیا گیا ہے۔ ہم نے اس ملک کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ ہمارے اسلاف نے اس ملک کو آزاد کروانے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ضامن ہیں۔ ہمیں اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا صدر کے لیے انتخاب ڈاکٹر نجیب نقی کا ذاتی انتخاب تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمیونٹیز جو حقوق کا پیرا دیتی ہیں وہ اپنا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے لوگوں نے مجھ پر بڑے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ سی پیک کا منصوبہ پورے آزاد کشمیر کو ٹچ کرے گا۔ ضلع سدھنوتی بھی اسی راہداری منصوبے سے مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برگیڈیئر عارف نے جس قدر تعلیمی خدمات پیش کیں اور مثالی ادارے سکول و کالج قائم کر کے یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ ایک مثالی خطہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دنیا کے عظیم لوگ ہوں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کیا پاکستان میں بھی ایسی کوئی مثال نہیں دیکھ سکتے جو اس ادارے نے دی ہے۔ اس ادارے کے اٹھاون طلباء نے بورڈ کے امتحان 2016-17،میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور ثابت کیا کہ ان کے اساتذہ ، والدین نے ان کے ساتھ بڑی محنت کی ۔ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے برگیڈیئر عارف کے ویژن کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ بنانا آسان لیکن اسے چلانا مشکل کام ہوتا ہے۔ برگیڈئیر عارف نے اسی ادارے کو نہ صرف جدید طرز پر بنایا ہے بلکہ اسے بہتر انداز میں چلایا بھی ہے۔ یہ ادارہ تمام ریاستی اداروں کے لیے رول ماڈل ہے ۔برگیڈیئر عارف نے نہ صرف یہ ایک مثالی ادارہ قائم کیا بلکہ اس علاقے کو اندھیروں سے اجالے کی طرف رواں دواں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر مدارس قائم کیے ، تاکہ دہی علاقوں کے یہ لوگ دینی علم سے بھی روشناس ہو سکیں۔ صدر آزاد کشمیر جب پلندری سے جنجال ہل گڑالہ کے لیے روانہ ہوئے تو راستہ میں ریاست کے پہلے دارالحکومت جنجال ہل کے مقام پر رکے او…


