چنار ی کے گاؤںمیں آتشزدگی

چنار ی کے نواحی گاؤں دھنی گڑتھامہ میں آتشزدگی ضیاء الرحمن و فضل الرحمن پسران علی زمان کا رہائشی مکان بوجہ شارٹ سرکٹ جل کر خاکستر ہو گیا مقامی افراد نے امدادی کاروائی کے رہائشیوں کو بچا لیا جبکہ مکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جس میں 50 ہزار روپے نقد 6 تولے سونابھی جل گیا ۔تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی گاؤں گڑتھامہ دھنی کے رہائشی سگھے دو بھائیوں کا رہائشی مکان شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا مکان میں موجود رہائشیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا جبکہ آگ کی شدت کی وجہ سے پورا مکان دیکھتے ہی دیکھتے جل کر راکھ ہو گیا مکان میں موجود جملہ سازو سامان بمعہ 50 ہزار روپے نقد،6تولے سونا بھی جل گیا جس سے تقریباً 20سے 30 لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔سیاسی و سماجی افراد نے حکومت اور انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے