مادھوری اور جوہی چالہ نے کسی بھی بالی وڈ اسٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟


کسی ہیرو کو پسند نہیں کرتی میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں، مادھوری ۔اگر شوہر بھی میری طرح بنائو سنگھار میں لگا رہتا تو ہینڈل نہ کر پاتی جوہی چاولہ

بالی وڈ فلم انڈسٹری سے منسلک دو سپر اسٹار اداکارائیں مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چالہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ایسی کیا وجہ تھی کہ بالی وڈ انڈسٹری کا بڑے سے بڑا سپر اسٹار بھی ان دونوں اداکارائوں کا انتخاب نہ بن سکا۔

بالی وڈ سپر اسٹارمادھوری ڈکشٹ نے 1999میں ڈاکٹر شریام سے شادی کی جبکہ اداکارہ جوہی چالہ نے 1995میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔
دونوں اداکارائیں ماضی میں بھارتی شو کافی ود کرن میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اور دوران شو اداکارائوں نے بھارتی فلم اسٹاروں سے شادی نہ کرنے کی وجوہات سے متعلق انکشاف کیا۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہناتھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ میں نے کافی کام کیا ہے جبکہ عامر کے ساتھ میں نے صرف دو فلمیں کی لیکن شادی کسی سے بھی اس لیے نہیں کی کیوں کہ شاید میں اس حوالے سے کسی کو پسند ہی نہیں کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں ۔

دوسری جانب اداکارہ جوہی چالہ کا کہنا تھا انہیں جے مہتا کے دیے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے خاصا متاثر کیا اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کے شوہر بھی بطور اداکار ان کی طرح بنائو سنگھار میں مصروف رہتے تو وہ ہوسکتا ہے انھیں ہینڈل نہ کرپاتیں۔