حکمرانوں کی تنخواہیں لاکھوں میں جبکہ مزدور کی تنخواہ 20 ہزار کیا ریاست مدینہ کا یہی انصاف ہے،عامر صدیقی


راولپنڈی: بچے قوموں کا مستقبل اور امیدوں کا محور ہوتے ہیں ان کی نشوونما، صحت و تعلیم قوم کی ترجیح ہونی چاہئے اور قوم کے ان معماروں کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے گزشتہ روز چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی حکومت نے ملک میں مہنگائی بیروزگاری بلند ترین سطح تک پہنچا دی مہنگائی کے اضافہ سے عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی حصول مشکل بن گیا حکمرانوںکی تنخواہیں لاکھوں میں جبکہ مزدور کی تنخواہ 20 ہزار کیا ریاست مدینہ کا یہی انصاف ہے؟ ایک دیہاڑی دار کیسے اپنے بچوں کا پیٹ بھرے یا بھاری بھر کم بلوں کو بھرے سونامی نے تو تباہی مچا دی انہی وجوہات کے سبب اکثر والدین مجبوریوں کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے بچوں کے ہاتھ کتاب کے بجائے اوزار تھما دیتے ہیں اس بات کو جانتے ہوے بھی کہ ان کی اولاد کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا مگر وہ بھی کریں تو کیا کریں؟