سولہ سال عبید فاکس دس سال کی عمر میں سعودی عرب آئے تھے ، سعودی شہری بہت اچھے بہت مہربان لوگ ہیں،عبید
جدہ ۔:برطانوی یوٹیوبر کی سعودی عرب میں زندگی پر عکسبند وڈیوز کو2کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق برطانوی نوجوان عبید فاکس کے یوٹیوب چینل پر پانچ لاکھ سبسکرائبرز ہیں جن کی سعودی عرب کے حالات زندگی سے متعلق بنی وڈیوز کو2کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔اس یوٹیوبر کی ویڈیوز نہ صرف سعودی عرب اور اس کے باہر مقبول ہیں، بلکہ یہ سعودی عرب کے بارے میں پائے جانے والے غلط تاثر کی بھی نفی کرتی ہیں۔عبید فاکس کی عمر 16 برس ہے۔ وہ جب سعودی عرب میں آئے تو ان کی عمر 10 برس تھی اور اس سے قبل وہ چھ سال سے مصر میں مقیم تھے۔ سعودی عرب کے مقابلے میں مصر میں زیادہ ہریالی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب اتنے برس سعودی عرب میں رہنے کے بعد وہ نہ صرف ملک کے ماحول کے ساتھ گھل مل گئے ہیں، بلکہ سعودی لوگوں نے بھی انہیں گھر جیسا احساس دیا ہے۔یوٹیوبر نے کہا کہ سعودی شہری بہت اچھے بہت مہربان لوگ ہیں۔



