راولپنڈی میں کورونا ویکسین ناپیدڈاکٹروں سمیت کسی کو معلوم نہیں کہ ویکسین کب ملے گی


شدید گرمی میں ہزاروں کی تعداد میں بزرگ ویکسین لگوانے کے لئے صبح آتے اور شام کو مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں


اسلام آباد(شاہد نذیر کاہلوں)راولپنڈی میں کورونا ویکسین ناپید ہوگئی،سینکٹروں کی تعداد میں دوسری ڈوز لگوانے کے خواہش مند واپس جانے لگے،ہمارا کام ویکسین لگانا ہے بنانا نہیں جب ملے گی تو سب کو لگے گی، ڈاکٹروں کا موقف ۔تفصیل کے مطابق نوازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی کے کورونا سینٹر میں کئی دنوں سے کورونا ویکسین موجود نہیں ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویکسین لگوانے کے خواہشمند مایوس واپس جانے لگے۔ ڈاکٹرز حضرات نے مین دروازے پر بوڈ لگا دیا کہ ویکسین دستیاب نہیں ہے ۔

ویکسین نہ ہونے کے باعث کرسیاں خالی پڑی ہیں

اس موقع پر موقع پر موجود ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے افراد معراج خالد، سہیل جمیل، شاہد نذیر کاہلوں ،عبدالقدوس ، مقبول احمد، مجیب شاہد، ابوبکر،اسد رحمان اور دیگر نے روزنامہ سی پیک کو بتایا کہ ہم کئی روز سے ویکسین لگوانے کے لئے چکر لگارہے ہیں بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ انہیں کورونا کی دوسری ویکسین لگنی ہے لیکن ویکسین موجود نہیں ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے سی پیک کو بتایا کہ ہم اس حوالے سے بے بس ہیں ہمارا کام ویکسین لگانا ہے ویکسین مہیاء کرنا نہیں ۔انہوں نے کہا ہم یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ ویکسین کب آئے گی۔

ڈاکٹر سی پیک ٹیم کو ویکسین کی عدم دستیابی بارے بتارہےہیں