منگلا ڈیم سے پی ٹی آئی رہنما اور ڈرائیور کی لاش برآمد


اسلام آباد(نیوزرپورٹر) حادثے کے آٹھ دن بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈارئیور کی لاشیں بھی منگلہ ڈیم سے مل گئیں،قبل ازیںصغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کی لاش دو روز قبل ڈیم سے برآمد ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر منگلا منیر قریشی کے مطابق منگلا ڈیم سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی حیثیت سے ہوئی ہے۔11 جون کو صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن کے مقام پر دریا میں جاگری تھی اور اس وقت سے ان کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔