عدنان اکمل،مختیار احمد،رضا حسن،سہیل اختر،احمد جمال اورآصف آفریدی سمیت سلور کیٹیگری میں98کھلاڑی شامل

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تین جولائی کو ہوگی۔جس کیلئے سلور کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔سلور کیٹیگری میں98کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔سلور کٹیگری فہرست میں عدنان اکمل،مختیار احمد،رضا حسن،سہیل اختر،احمد جمال اورآصف آفریدی بھی شامل ہیں۔کشمیر پریمیئر لیگ نے ڈائمنڈ،گولڈن گیٹیگری کے بعد ڈرافٹنگ کیلئے سلورکیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان نے بتایا کہ سلور کیٹیگری میں 98 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔فرنچائیزز98میں سے ڈرافٹنگ کے زریعے18کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی،ہر ٹیم میں سلور کیٹیگری کے 3 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ڈرافٹنگ کے لیے سلور کٹیگری فہرست میں عدنان اکمل،مختیار احمد،رضا حسن،سہیل اختر،احمد جمال،آصف آفریدی شامل ہیں۔سلور کٹیگری فہرست میں خرم شہزاد،مہندر پال سنگھ،میر حمزہ،محمد عرفان خان، احمد دانیال،علی سرفراز،زیشان ملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ3جولائی کو ہو گی۔کشمیر پریمیئر لیگ 6اگست سے16اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔مجموعی طور پر6ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


