ہزاروں پاکستانی مایوسی کا شکا ر امریکی اور برطانوی ویکسین پاکستان میں میسر نہیں ہے

اسلام آباد(قاضی بلال وقائع نگاخصوصی)سعودی حکومت کی جانب سے چین کی بنی ویکسین کی تاحال منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی کام کیلئے سعودی عرب واپس نہ جا سکے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی سعودی میں نوکری کرتے ہیں۔مطلوبہ ویکسین کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ سعودی حکومت نے صرف امریکی اور برطانوی ویکسین لگوانے والوں کو واپس آنے کی اجازت دی ہے جبکہ پاکستان میں سرکاری سطح پر لاکھوں لوگوں کو چینی ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔سی پیک سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف لوگوںنے بتایاکہ اب وہ چینی ویکسین لگوا چکے ہیں دوبارہ کوئی ویکسین نہیں لگوا سکتے ہیں مشکل یہ کہ سعودی حکام نادرا کے سرٹیفیکٹ کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں ۔ کئی ماہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں کام کیلئے واپس جانا چاہتے ہیں مگر بے بس بیٹھے ہیں ۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ جو ویکسین سعودی حکام کی ڈیمانڈ ہے وہ یا تو پاکستان میں دستیاب نہیں ہے اگر ہے بھی تو پرائیویٹ لیبارٹریز میں بہت زیادہ قیمت مانگی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والوں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب این سی او سی حکام اور وزارت خارجہ و حج نے رابطہ کیا ہوا ہے ایک ہفتہ سے زیادہ ہونے کے باوجود سعودی حکومت کی جانب سے کوئی مناسب جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔



