کینیڈا میں شدید گرمی سے لوگ بے حال ہوگئے 134اموات

کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیرمتوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار تھے۔ گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔