چوہدری امتیاز شاہین
دیپالپور . بصیر پور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
تھانہ بصیر پور کے علاقے بھرپورہ چوک کے قریب دو ڈاکو تاجر کی دکان میں داخل ہوئے اورڈکیتی کی کوشش کی تاجروں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد نعیم موقع پر جابحق ہو گیا دوسرا شخص خادم حسین اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص خورشید احمد کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا مشتعل ورثاء نے اوکاڑہ روڑ بلاک کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ڈی ایس پی دیپالپور مرزا عبدالقدوس اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا گیا



