حریم شاہ کی شادی افواہ کے سوا کچھ نہیں بلال بھٹو زرداری تمام اراکین اسمبلی کو کلین چٹ دیدی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کے دعووں کو افواہ قرار دے دیا۔حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و وزیر سے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی تھی۔حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے شوہر سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلیں کہ حریم شاہ نے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کرلی لیکن انہوں نے 28 جون کو ہی ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار کی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبروں کو سازش قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں زرداری ہاوس میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد جب حریم شاہ سے شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ تمام باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش اور سازش ہیں۔