ہانیہ عامر علی رحمان کو دل دے بیٹھیں ،شادی کیلئے پسندیدہ شخصیت قراردیا


پاکستان کی ڈمپل گرل ڈیٹ کے لئے اذان سمیع کا انتخاب جبکہ شہریار منور کو تو قتل ہی کر دیں گی


اسلام آباد:پاکستان کی ڈمپل گرل ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ، باصلاحیت اورخوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمن سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ یہ خواہش انہوں نے ایک پروگروام میں ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب دینے کے لیے سوچ میں پڑ گئیں۔
ہانیہ عامر کو تین اداکاروں کے نام دیے گئے جن میں شہریار منور، علی رحمن اور اذان سمیع خان کا نام شامل تھا۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ ان تینوں اداکاروں میں سے کس کا قتل کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ کریں گی؟
سوال سن کر پہلے تو ہانیہ عامر سوچ میں پڑگئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اس سوال کا جواب سمجھ نہیں آرہا ہے۔طویل سوچ کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ میں شہریار منور کا قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ میں ان کو ٹھیک سے جانتی نہیں ہوں۔ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر اذان سمیع خان، مجھے ڈیٹ کی پیشکش کریں گے تو میں ان کے ساتھ جانا چاہوں گی۔اداکارہ نے شادی کے حوالے سے کہا کہ میں اداکار علی رحمن سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔