اسلام آباد:عید قرباں پر ملک بھر میں ملک میں 20 سے 22 لاکھ گائے اور 55 سے 60 لاکھ بکرے و دنبے ذبح کیے گئے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گائے قربان کی گئی۔ ساڑھے 5 تا 6 لاکھ دبنے اور بکرے ذبح کئیگئے۔ جبکہ ملک بھر میں 20 سے 22 لاکھ گائے قربان کی گئیں۔ جبکہ پورے ملک میں 55 سے 60 لاکھ بکرے اور دنبے ذبح کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک میں 1 لاکھ اونٹ بھی قربان کیے گئے۔
چمڑہ منڈی ذرائع کے مطابق مہنگائی کے باعث اس سال 20 فیصد قربانی کم رہی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 1.5 تا 2 ارب روپیکی کھالیں ضائع ہوگئیں۔ گزشتہ سال 13 سے 14 لاکھ کھالیں جمع ہوئی تھیں۔ اس سال صرف 10 لاکھ کھالیں جمع ہوسکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گائے کی کھال کا ریٹ ایک ہزار تا 1200روپیرہا۔ جبکہ بکرے کی کھال180روپے اور دنبے کی 110روپے تک فروخت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اونٹ کی کھال کا ریٹ 550 روپے تک رہا۔

