افغانستان میں طالبان کی فتح مولانا فضل الرحمان سمیت مذہبی رہنمائوں کا اظہار مسرت افغان طالبان کو مبارکباد

اسلام آباد: (جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، وفاق المدارش العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حفیظ جالندھری نے افغانستان میں فتح کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی ہے۔تینوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے اظہار مسرت کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے افغان طالبان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا گیا ہے۔پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجاہدین نے اپنے وطن کوعالمی قوتوں سے آزاد کردیا، امن، خیرسگالی اورمفاہمت کی پالیسی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دل کی گہرائیوں سیاسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید ہے پرامن اورمستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی افغانستان افغان قوم اور ہم سب کی آرزو ہے، جے یو آئی پاکستان ہر قسم تعاون کے لیے تیار ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور وفاق المدارش العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حفیظ جالندھری نے بھی طالبان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔