الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بند کمرے میں تجربات صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا

چیف الیکشن کمشنر کی انکار کی صورت میں انہیں گھر جانا پڑ سکتا ہے حکومت ہر حال میں اگلا الیکشن انہیں مشینوں سے کرائے گی ذرائع

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نامنظور کی رٹ لگائے رکھی پھر اچانک سے خاص قوتوں کے حکم پر اس کی ٹیسٹنگ کرنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹوں کی مشینوں کا تجربہ کیا گیا یہ تجربہ الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بند کمرے میں کیا گیا اور اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہیں باہر نکال دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی وزارت کے عہدیدار اور نادرا حکام اس موقع پر موجود تھے یہ مشینیں کیسے کام کریں گی اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکام کو بتایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اس نئے سسٹم سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ اپنا فیصلہ سنائیں گے ان کے انکار کی صورت میں وہ گھر بھی جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہر صورت میں یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ الیکشن کمیشن مانے یا نہ مانے اگلے انتخابات ہر حال میں انہیں الیکٹرانک ووٹنگ سے انتخابات کرائے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی مخالفت کو حکومت نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔