روس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت


فلیٹ سے لاش برآمد،ساتھ رہائش پذیر بوائے فرینڈ کا بیان قلمبند


ممبئی :روس سے تعلق رکھنے والی بھارت اداکارہ الیگزینڈرا جاوی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق را جاوی گوا کے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہائش پذیر تھیں۔
پولیس نے اس حوالے سے ان کے بوائے فرینڈ کا بیان قلم بند کرلیا ہے جو ان کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔
الیگزینڈرا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ انہیں فلم کنچنا 3 سے شہرت حاصل ہوئی تھی، جبکہ انہوں نے چنئی کے فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔
اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پولیس اس معاملے میں بلیک میلنگ کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔