
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار وارڈ 7 راولپنڈی کینٹ بورڈ ملک امجد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے شیر پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ادوار میں ملک و قوم خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوئی تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کر کے ووٹ لینے والے نمائندے گزشتہ تین سالوں سے علاقے سے غائب ہیں ہم عوام کے خادم ہیں ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر وارڈ عوام کے بنیادی مسائل جن میں صاف پانی کی فراہمی، گیس ، بجلی ، سیوریج ،سڑکیں و گلیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے عوام بارہ ستمبر کو ”شیر” پر مہر لگا کر ملک کی اصل نمائندہ جماعت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب کروائیں ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار وارڈ 7 راولپنڈی کینٹ بورڈ ملک امجد حسین نے ڈھوک بنارس ملت آباد میں ملک حماد و دیگر کے ہمراہ الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وارڈ عوام کی بدقسمتی ہے کہ ابھی تک اس وارڈ کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ فنڈ زکو ہی استعمال کیا جارہا ہے تحریک انصاف نے عوام کو گمراہ کرکے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا لیکن عوامی مسائل کو حل کروانا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے عوام کے مسائل حل کروانا صرف مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن) ملک کی واحدنمائندہ جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران ملت آباد ملک حماد، حاجی مشتاق مغل، ملک عدیل ، ناصر عباسی ، محمد صدیق قریشی ، ملک حبیب ، ملک فیصل ، ملک نقاش ، ملک اسحاق ،
ملک نوید ، ملک ارشد ، راجہ طارق ، شفیق قریشی سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار وارڈ 7 راولپنڈی کینٹ بورڈ ملک امجد حسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی برداری سمیت مکمل ووٹ اور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ۔




