راولپنڈی : ملکی تعمیر و ترقی میں اداروںکو اہمیت حاصل ہے انہی کی کوششوں سے ترقی کا عمل برق رفتاری سے جاری و ساری رہتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین فیضان مصطفی ویلفیئر کمیٹی نے اہلیان علاقہ سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ نئی آبادیاں بننے سے راولپنڈی پھیلائوکاشکار ہے آئیسکو حکام نے آبادیوں کے تناسب ،صارفین کی ضروریات اور لوڈکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نئے ٹرانسفارمر ز کی تنصیب ناہونے پرپہلے سے موجود ٹرانسفارمرز اضافی بوجھ اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ،گھٹتے بڑھتے لوڈسے صارفین کوالیکٹرانک مصنوعات کے نقصانات کا سامنا رہتا ہے اکثر ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچنے کے باعث طویل بجلی کی بندش کی اذیت اٹھانا پڑتی ہے اور ایساہی گزشتہ رات ١١بجے سے بجلی کی بندش١٨ گھنٹے تک جاری رہی اور متبادل ٹرانسفارمر کی تنصیب پر عوام نے سکھ کا سانس لیا عامر صدیقی نے کہا اس حبس وشدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کے مسائل کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے ایسے حالات میں بچوں،بزرگوںاور مریضوں کو شدید کرب سے گزرنا پڑتا ہے حکام بالا سے گذارش ہے کہ محلہ فیضان مصطفی میں فوری طور پر ٢٠٠کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اہلیان علاقہ کی تکلیف کا ژالہ فرمائیں۔

