کورونا میں تیزی برقرار اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال میں سرجری بند کر دی گئی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے بعدپاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ہسپتال میں طے شدہ سرجری کے تمام آپریشنز معطل کردیے گئے ہیں، جبکہ ایمرجنسی آپریشن کا عمل ہسپتال میں جاری رہے گا۔ہسپتال کی فوکل پرسن ڈاکٹر ارم کا کہنا ہے کہ اس وقت پمز میں کورونا کے 157 مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 565 نئے کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔