
چند روزقبل امریکی گلوکارہ جولیا مائیکس کی تصویر سوشل میڈ یا پر شیئر ہوئی توصارفین انوشکا شرما سے اس گلوکارہ کی مشابہت کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے،اب اداکارہ نے بھی اب جولیا مائیکس کی تصویر پر اپنی حیرانی کا اظہار کردیا دو روز قبل امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل نے اپنی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس پرصارفین نے دونوں کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے خوب تبصرے کیے تھے ،اب امریکی گلوکارہ نے اپنی اور انوشکا کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انوشکا شرما ہم دونوں بظاہر جڑواں ہیں‘۔جس پر انوشکا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’اوہ میرے خدا! میں آپ کو اور اپنے باقی 5 ہم شکلوں کو کب سے ڈھونڈ رہی تھی‘۔



