
معروف اداکارہ نصرت آراء المعروف بل بتوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد ازنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ پی ٹی وی کے ڈرامے عینک والا جن میں مقبول کردار ادا کرنے والی بل بتوڑی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملی۔ جو کہ جلد کے عارضے کے علاوہ ایک سال سے فالج کے مرض میں بھی مبتلا تھیں۔ بل بتوڑی کے انتقال پر فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سڑسٹھ سالہ نصرت آراء نے تھیٹرز ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، بیماری کی حالت میں بھی اداکاری کرتی رہیں۔ بل بتوڑی کی نمازجنازہ انڈسٹریل بلاک اقبال ٹاؤن میں بعد از نماز مغرب ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہو گی



