انتخابی اصلاحات،مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار


جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے معاملے پر ن لیگ بھی اعتماد میں لے

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی اصلاحا ت کے معاملے میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے ن لیگ سے بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے معاملے پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے خدشات کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یو آئی کسی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا پی ڈی ایم کا حصہ ہونے پر ن لیگ کو کسی بھی معاملے پر اسے اعتماد میں لینا ہوگا۔