بابر کو کرس گیل کا تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگز میں 121 رنز کی ضرورت ہے

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔دنیائے کرکٹ کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بابر اعظم اب ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 7ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگز میں 121 رنز کی ضرورت ہے،بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب کرس گیل نے ٹی -20کرکٹ میں 192اننگزمیں سات ہزار رنز مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس پہلے ہی تیز رفتاری سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین کا اعزاز ہے ۔ایشیائی بلے بازوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز میں بھی ہوتا ہے۔



