انتظامیہ کی غفلت کورونا سے بچائو کے لئے لگائی جانے والی پانی کی ٹینکیاں کوڑے دانوں میں تبدیل ہوگئیں

 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں اور خراب ٹینکیوں کی مرمت کروائیں ، ظہیر اعوان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) لاک ڈاون کے دوران کروڑوں کے بجٹ سے عوام کے ہاتھ دھونے کے لئے لگائی جانے والی پانی کی ٹنکیاں انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث کوڑے دانوں میں تبدیل ہو چکی ہیں اور کورونا سے بچانے کی بجائے کورونا اور دیگر بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں ۔ عوامی ورکر ظہیراحمداعوان اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاون میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اندرون شہر چوک چوراہوں میں سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی لاگت سیشہریوں کے ہاتھ دھونے کے لئے پانی کی ٹینکیاں لگائیں لیکن اپنی روایتی نااہلی اور سستی کے باعث اپنے ہاتھوں سے لگائی گئی ان ٹینکیوں کو برباد کردیا۔ظہیراحمداعوان چئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے چاہ سلطان گلاس فیکٹری چوک کے دورے کے دوران نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس میں سے کافی ٹینکیاں بھی غائب ہوچکی ہیں۔ٹینکیوں میں آج تک کسی نے نہ سینٹائزر ڈالا اور نہ ہی پانی ڈالا گیا صرف علامتی رکھی گئی۔نلکے اتر چکے اور ٹینکیاں کچرا دان بن چکی ہیں۔ہم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اندرون شہر چوک چوراہوں میں شہریوں کے ہاتھ دھونے والی ٹینکیوں کی دیکھ بحالمیں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور جو ٹینکیاں غائب یا خراب ہوچکی ہیں انہیں واپس مرمت کر کے لگایا جائے اور دیکھ بحال کی جائے تاکہ عوام ہاتھ دھو کر کورونا کا مقابلہ کر سکیں۔