اسلام آباد:پاکستان اور چینی میڈیا نے پرو پیگنڈوں کی روک تھام کیلئے مستحکم روابط مزید بڑھانے اور پاک چین میڈیا کوریڈورقائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے منگل کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیزکے زیر اہتمام پہلے چین۔پاکستان میڈیا فورم کے دوران طے پایا۔فورم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین۔ پاکستان میڈیا کو مل کر جھوٹی خبروں کا جواب دینے کیلئے کام کرنا چاہیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئر مین فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے اور جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈوں کے ذریعے سی پیک کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں تاہم پاکستانی اور چینی میڈیا مل کر ان منفی بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کو سخت میڈیا پروپیگنڈا اور غلط انفارمیشن کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض بیرونی قوتیں ہماری دشمن ہیں اور وہ پاکستان اور چین کی ترقی کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی میڈیا کو سچ،انصاف اور شفافیت کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کام کرنا چاہیئے۔چینی سفیر نے کہا کہ چینی اور اردو زبانوں کی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی غرض سے ،چین نے منفی عوامی رائے عامہ کی روک تھام اور باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے اردو میڈیا سروس کا اجرا کیا ہے۔بیجنگ میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں ،میڈیا نہ صرف اطلاعات کا ذریعہ ہے بلکہ یہ رائے عامہ ہموار کرنے اور بین الریاستی تعلقات کو بڑھانے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔
Related Posts

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے ادارے کو بدنام کرنے پر چیئرمین طارق بنوری کے خلا ف تادیبی کارروائی ہوگی
- Rizwan Malik
- February 21, 2022
- 0
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں وزارت تعلیم کو طارق بنوری کیخلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ […]

اسلام آباد میں خواتین کے لیے فیملی پروٹیکشن اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر کی تزئین و آرائش مکمل
- Rizwan Malik
- June 28, 2025
- 0
ادارہ صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کا شکار خواتین کو محفوظ، رازدارانہ اور باوقار خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے صنفی تشدد کا خاتمہ صرف […]

زبان کسی بھی قوم کی پہچان آن بان اور شان ہوتی ہے، جاوید انتظار
- Rizwan Malik
- January 2, 2022
- 0
اسلام آباد:زبان قوم کی پہچان آن بان شان ہوتی ہے.نفاز اردو کا قیام از حد ضروری ہے. اردو کے نفاز کے لئے آئین پاکستان اور […]
