اسلام آباد:پاک چین چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکسٹائل انٹرپرائزز کے مابین جوائنٹ وینچر صنعت کو فروغ د ے گا،مشترکہ منصوبوں کے قیام کے بعد مصنوعات یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو برآمد کی جا سکتی ہیں، وبائی امراض کے باوجود پاکستان کی چین برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات کی شرح 2 ارب ڈالر سے زائد ہے ، چین سے بڑے مینوفیکچررز کی پاکستان منتقلی انڈسٹری کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات نے دو ہندسوں کی شاندارشرح نمو ظاہر کی ہے جو 2 ارب ڈالر سے اوپر ہے۔ ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے اثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوںآ ہنی بھائیوں کے درمیان وبائی امراض کے باوجود چین کو پاکستان کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ابھی بھی اس میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔اے پی بی یو ایم اے ٹیکسٹائل ایس ایم ایز کی ایک بڑی ایسوسی ایشنز میں سے ایک ہے۔ اے پی بی یو ایم اے کے سینئر نائب صدر انجینئر بلال جمیل نے گوادر پرو کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان بڑی حد تک مقامی کپاس کی کاشت میں اضافہ کر رہا ہے ۔ بدقسمتی سے مقامی کپاس کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور اسے درآمد شدہ کپاس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ امید ہے کہ ہم چین کے تعاون سے زراعت کے شعبے میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ،ٹیکنالوجی اور مشینری کے حوالے سے دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان کا ہوم ٹیکسٹائل سیکٹر بڑی حد تک ایس ایم ایز پر مشتمل ہے اور مقامی کاٹن یارن کی فراہمی پر براہ راست انحصار کرتا ہے جس کا دارومدار مقامی کپاس کی پیداوار پر ہے۔
Related Posts

شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بلے باز بن گئے
- Rizwan Malik
- اکتوبر 10, 2020
- 0
قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں10ہزار رنز مکمل کرنیکااعزاز حاصل کرچکے ہیں اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے […]
آٹا اور چینی سکینڈل کے بعد پاور سیکٹر سکینڈل کی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش،قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب نقصان کا انکشاف
- Rizwan Malik
- اپریل 11, 2020
- 0
آٹا اور چینی سکینڈل کے بعد پاور سیکٹر سکینڈل کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے […]

پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- Rizwan Malik
- مئی 11, 2025
- 0
بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں،چینی وزیر خارجہ اسلام آباد: چین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے […]
