
شوگر کے ایک مریض کا کہنا ہے کہ میں اکیس سال سے شوگر کا مریض ہوں۔ ہر طرح سے کوشش کی پر مینج نہیں ہورہی تھی۔ مسلسل 120یونٹ روزانہ انسولین لگا رہا تھا۔ کچھ ماہ سے میں نے خوراک کو مینج کیا اور انسولین 80 یونٹ روزانہ تک آگئی۔
میں بہت خوش تھا۔ پر اب بھی انسولین کی مقدار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے میں مختلف جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہو رہا تھا۔ ہرطرح کے ڈاکٹر صاحبان کے پاس گیا ۔کوئی پیٹ کاٹنے کا مشورہ دیتا تھا کہ صرف دس لاکھ میں آپ کی انسولین چھوٹ جائے گی۔ پر پیٹ کو کون کٹوائے۔ کچھ دوست حکیمی نسخے بھی لیکر آئے پر والدہ مرحومہ کی حالت ہم دیکھ چکے تھے ان حکیمی نسخوں کے استعمال سے کیا ہوتی تھی۔ شوگر قابو سے باہر ہوجاتی تھی۔ اسلئے کبھی آزمانے کی کوشش نہیں۔ پھر کچھ دم والی پارٹیاں بھی سامنے آئیں ،پر سبھی رنگ باز تھیں۔ پچھلے دنوں میرے ایک عزیز کا پائوں کاٹنا پڑا شوگر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے۔ اب ان کی شوگر حیران کن طور پر بغیر انسولین کنٹرول میں ہے ، صرف 30 یونٹ انسولین لگانے تھے۔
کچھ دن پہلے عبدالعلیم بھائی جو میرے چچا بھی ہیں اور میری کزن کے میاں ہونے کی وجہ سے بھائی بھی ہیں۔ ہر دوائی ان کے مشورے سے استعمال کرتے ہیں ۔ ماشا اللہ اب ایک فارماسوٹیکل کمپنی کے مالک ہیں۔ دوائی کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ کہنے لگے یار اظہر اتنی انسولین تو بہت نقصان دہ ہے، اس کو کنٹرول کرو۔۔ جی بھائی رہنمائی کریں ،کیسے؟۔ تو کہنے لگے۔
طاہر بھائی جن کا پائوں شوگر کی نذر ہوگیا ان کو سلاد پر شفٹ کیا ہے اور انسولین چھوٹ گئی ہے۔ بھائی رہنمائی کریں۔ میں نے کہاوہ بتانے لگے۔ اچھا ناشتے میں جو کے آٹے کی ایک چپاتی کھا لو اگر بہت دل کرے تو۔۔ ورنہ سلاد بہترین غذا ہے۔ پیٹ بھر کے کھاوئوبار بار کھائو۔ جوس کوئی نہیں پینا ۔جی بہتر۔ سلاد میں رہنمائی فرمائیں بھائی جان۔ میں نے پھر پوچھا۔ کہنے لگے یار دو کھیرے، آدھا سیب ابلا ہوا،تھوڑا سا چکن، انار تھوڑا سا، آلو ابلا ہوا، گاجر ابلی ہوئی، بند گوبھی۔۔ ان سب کو کاٹ لو اور مکس کر کے انجوائے کرو۔ آپ چاہیں تو کالے چنے بھی ابال کر ڈال سکتے ہیں۔ کوئی مصالحہ، نمک یا چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنی مرضی دفعہ کھائو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ایک بہت مناسب ڈونگا بن جاتا ہے، جو پیٹ بھرنے کیلئے کافی ہے۔
ا ن کے کہنے پر میں نے دوپہر، شام اور رات کو ایک ایک ڈونگا کھانا شروع کردیا۔ کیا، حیرت انگیز نتائج سامنے آ ئے۔ الحمدللہ اب میں صرف 10 یونٹ انسولین لگا رہا ہوں ،طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ابھی واک بند ہے۔ جیسے ہی طبیعت بحال ہوگی انشا اللہ یہ 10 یونٹ سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ شوگر 74 سے 96 تک رہتی ہے خالی پیٹ اور کھانے کے بعد بھی رات کو تھوڑی تیز ہوتی ہے تو مجھے 10 یونٹ انسولین لگانی پڑتی ہے کیونکہ مجھے دن میں تین سے چار کیلے کھانے پڑے ہیں تاکہ ٹانگوں میں کھچائونہ آئے۔ اس میں بہت اچھے وٹامنز ہیں۔ زندگی بہت بہتر ہو رہی ہے۔ آنکھیں کھل گئی ہیں وزن کنٹرول ہو رہا ہے۔ میں دن میں دو دفعہ شوگر لیول چیک کرتا ہوں تاکہ اس کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جاسکے۔ مجھے ٹائپ ٹو شوگر ہے۔ پہلے میں اس سے لڑ رہا تھا۔ اب میں اس کو اللہ کے فضل سے مینج کر رہا ہوں ۔
یوٹیوب پر بھی اس کے متعلق ویڈیوز دیکھی تھیں پر جب عمل کیا تو اچھا لگا۔واک کریں، سلاد کھائیں، شوگر لیول چیک کرتے رہیں اور انسولین سے جان چھڑائیں۔
جب میں نے اپنے ڈاکٹر کو بتایا کہ انسولین 120 یونٹ سے 10 یونٹ پر آگئی ہے تو انہوں نے بھی اس طریقہ کار کی تصدیق کی۔ امید ہے اگلے کچھ دن میں واک شروع ہوجائے گی اور انسولین سے جان مکمل چھوٹ جائے گی۔
خدانخواستہ آ پ بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں توعمل کرکے دیکھیں ۔آ پ کو بھی استفادہ ہوگا ،انشا اللہ۔ تاہم شوگر ضرور چیک کرتے رہیں کہیں دوائی کھانے سے لو نہ ہوجائے۔ دوائی یا انسولین ہمیشہ چیک کرکے استعمال کریں ۔ویسے آپ کو اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔


