ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ جائیداد کی تقسیم کے کیسسز 120دن کے اندر نمٹائیں ،اے ڈی سی جنرل چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے ساتھ ملکر تقسیم کے کیسسز کے سلسلہ میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ماڈل پلان تیار کیا جائے اور اس پر عملدر آمد کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،ڈی سی نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام ریونیو افسران اپنی کورٹ میں ایک سال یا اس زائد مدت کے زیر التواء کیسسز کو فل الفور نمٹائیں جبکہ اے ڈی سی ریونیوسعدیہ مہرتحصیل پسرور میں ریونیو کورٹ کی ناقص کاکرکردگی پر متعلقہ افسران کی جواب طلبی کریں ۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے محکمہ ریونیو ، اراضی ریکارڈ سنٹر اور اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعدیہ مہر نے اجلاس میں اراضی ریکارڈ سنٹرز ، حکومتی ٹیکسسز اور واجبات کی وصولی، اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی ، میرج ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی، 18سال سے کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم ، عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی ، ماڈل تحصیل اور تحصیل بیوٹیفیکشن پلان ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی اور بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر اوربھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والے دھواں سے پیدا ہونے والے سموگ بارے ڈپٹی کمشنرز کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے اے سی ڈی ریونیو کو ہدایت کہ کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر ز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز اورسہولت سنٹر انچارجیز کی ایک خصوصی میٹنگ کریں اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک لائحہ عمل تشکیل دیں ۔ سہولت سنٹر انچارجز اپنے سنٹر کی صوبہ میں رینکنگ کا بورڈ آویزاں کریں اور اس ضمن میں ایس سی آئیز اور اے ڈی ایل آر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کا جائزہ لیا کریں ۔ ڈی سی سیالکوٹ نئے زرعی ٹیکس اور واٹر ریٹ کی ریکوری میں مطلوبہ اہداف حاصل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی محصولات کی جلد از جلد وصولی کو یقینی بنائیں جبکہ نادہندگان کی گرفتاریاں عمل میں لاکر وصولیوں کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈ ی سی سیالکوٹ اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کو گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی تلقین کی اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری ارشد حسین کو ہدایت کہ وہ پبلک پراسیکیوٹر کے ساتھ ملکر اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر اورگرفتاری کیلئے قانونی رہنمائی فراہم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام پرائس مجسٹریٹس کو خصوصی کارڈ بھی جاری کئے جائیں۔ ڈی سی نے تمام اسپیشل پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے زون میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر قیمتوں کی پڑتال کریں اور ہر ماہ کم از کم گراں فروشوں کو کم از کم 50ہزار جرمانہ کریں ۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس قیمت ایپ پر ملنے والی شکایات کے فوری ازالہ کریں اور24گھنٹے کے اندر شکایت کنندہ کی شکایت حل ہونی چاہیئے ۔ ڈی سی نے انڈر18رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کامیاب مہم لانچ کرنے پر اے سیز کو شاباش دی اور ہدایت کہ پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے دکانداروں اور اس کارربار میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ کارروائی کی جائے ۔ ڈی سی نے سی اوز ایم سی ڈسکہ اور سمبڑیال کو ڈسکہ سمبڑیال اور سمبڑیال وزیر آباد روڈ پر قائم تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک ، تحصیلدار ، سی اوز ایم سی روزانہ کی بنیاد پر روڈ کے دورے کریں اور تجاوزکنندگان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں ۔ ڈی سی نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کہ وہ واگذار کروائی گئی سرکاری اراضی پر پارکس کی تعمیر اور ڈمپنگ سائیٹ بنانے کیلئے منصوبے تجویز کریں رپورٹ سید عارف حسین شاہ
Related Posts

پپلاں میں چوروں کا راج ، پولیس ناکام
- Rizwan Malik
- دسمبر 10, 2017
- 0
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی میانوالی ….پپلاں پولیس امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام,آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں […]
فواد چودھری کی نصیحت ڈسکہ کے عوام نے کان دھرا نہ علی اسجد ملہی نے در خور اعتناء سمجھا
- Rizwan Malik
- اپریل 11, 2021
- 0
وفاقی وزیر نے ہفتہ کی صبح ایک ٹویٹ میں ڈسکہ کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ […]

رینالٹ پاکستان میں گاڑیوں کا جدید ترین پلانٹ لگاۓ گی
- Rizwan Malik
- نومبر 20, 2017
- 0
پیرس…رینالٹ اور ال فتٹائم گروپ کراچی میں. گاڑیوں کی اسسمبلنگ کا پلانٹ لگائیں گے .اسبارے میں ایک ماہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے […]
