پیپلز پارٹی کے 54 سال جدوجہد کی اعلیٰ مثال ہیں، عامر صدیقی


راولپنڈی:بلاشبہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،پی پی پی کے٥٤سال جدوجہدکی اعلی مثال ہیں کے پی کے کی غیور عوام نے شہیدعوام ذوالفقار علی بھٹو،شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹوکی جماعت کے یوم تاسیس پر بھرپور شرکت سے خراج تحسین پیش کیا اور جمہوری جدوجہد میں سالار جمہوریت چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کابھرپور خیرمقدم کیاان خیالات کا اظہا ر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمدعامر صدیقی نے پی پی پی کے یوم تاسیس کے پشاور جلسئہ کے حوالے سے کیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہوم گراونڈمیں تاریخی جلسہ تبدیلی سرکار کیخلاف،تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا،مہنگائی بیروزگاری نے عوام کو تباہی وبربادی کے دہانے پہنچا دیااب تو خودکشیاں رپورٹ ہونے لگی ملک کو اشرافیہ کے حوالے کرنے ولوں کا یوم حساب قریب ہے آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے پیدا کی گئی مہنگائی عوام جان چکے عامر صدیقی نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ لانا IMF کی خوشنودی کا واضح ثبوت ہے عوام اب اس سلیکٹڈ کے جھانسے میں نہ آئیں گے بجلی ، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے ولے کو اپنے منظقی انجام تک پہنچائیں گے۔