چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اب تک 5 ارب 2 کروڑ ڈالر مالیت کے توانائی، آپٹیکل فائبر کے منصوبوں کی تکمیل ہوئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر، ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر، گوادر سٹی ماسٹر پلان اور ایئر پورٹ سمیت توانائی کے مختلف منصوبے زیر عمل ہیں جن کی مالیت 24 ارب 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے۔ اعداد شمار کے مطابق ایم ایل ون گوادر پراجیکٹ کے 6 منصوبوں سمیت توانائی کے مختلف 20 ارب 13 کروڑ ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ توانائی کے 4 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مختلف منصوبے اس منصوبے کے تحت مکمل کئے گئے ہیں۔ کراس بارڈر آپٹیکل فائبر پراجیکٹ کی 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے تکمیل ہوئی ہے جبکہ 40 لاکھ ڈالر سے ڈی ٹی ایم بی گرانٹ کی تکمیل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 18 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے توانائی کے مختلف منصوبے زیر عمل ہیں جبکہ 11 ارب 52 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے توانائی کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ ایم ایل ون پر 8 ارب 25 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی یہ منصوبہ پائپ لائن میں ہے اس کے علاوہ گوادر پراجیکٹ کے 6 منصوبے 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے مکمل ہونگے۔ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے 5 ارب 83 کروڑ ڈالر مالیت کے تین منصوبے زیر عمل ہیں۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر کیلئے سود سے پاک قرض کے تحت 16 کروڑ 60 لاکھ روپے کا منصوبہ زیر عمل ہے جبکہ گوادر سٹی ماسٹر پلان اور ایئر پورٹ کا منصوبہ 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی لاگت سے جاری ہے۔
Related Posts

رسجا کی نئی باڈی کی تشکیل
- Rizwan Malik
- مارچ 2, 2021
- 0
ایاز اکبر رسجا کے صدر ، عارف محمود متفقہ طور پر سیکرٹری منتخب اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کی نئی […]

وفاقی سیکرٹری (انچارج) ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کا تاج پورہ لاہور میں زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ
- Rizwan Malik
- جنوری 4, 2026
- 0
نئی بلڈنگ کی تعیر کے باوجود حج 2026 کے لیے لاہور ریلوے سٹیشن کے نزدیک پرانا حاجی کیمپ ہی زیر استعمال رہے گا لاہور(خصوصی رپورٹر) […]

نواز شریف کو والدہ نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر راضی کیا
- Rizwan Malik
- نومبر 8, 2019
- 0
سابق وزیراعظم نوا ز شریف کو اُن کی والدہ بیگم شمیم اختر نے بیرون ملک علاج کے لیے جانے پر راضی کیا۔ ذرائع کے مطابق […]
