چین سماجی پالیسیوں سے عوامی فلاح وبہبود کو یقینی بنائے گا

چین کے شمالی صوبے ہیبے میں یاندا گولڈن ایج ہیلتھ نرسنگ سنٹر میں لیو وی یی اور اس کی اہلیہ لی ژان پھنگ چہل قدمی کرتے ہوئے۔(شِنہوا) 

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا کہ ہے سماجی پالیسیوں کے ذریعے لوگوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔بیجنگ میں سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے مطابق ملک اقتصادی ترقی اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود دونوں کو فروغ دیتے ہوئے مزید بنیادی عوامی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔
نوجوانوں بشمول کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی اور لچکدار روزگار اور سماجی تحفظ کی پالیسیوں کو بہترکیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین بنیادی اولڈ ایج انشورنس کے لیے قومی سطح پر متحد انتظام وانصرام میں بھی اضافہ کرے گا اور عمر رسیدہ آبادی سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت بچوں کی پیدائش کی نئی پالیسیوں پر عملدرآمد میں تیزی لائے گا۔