ملالہ بازی لے گئیں ، عمران خان کا 17 واں ملالہ یوسفزئی کا 9 واں نمبر

اسلام آباد:2021 کے ووران دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے مر د و زن میں وزیراعظم عمران خان مردوں میں 17ویں نمبرپر ہیں۔جبکہ خواتین میں ملالہ یوسفزئی کا نمبر 9 واں ہے ۔
برطانوی مارکیٹ ریسرچ کمپنی نے یوگوو انٹرنیشنل سروے نتائج جاری کیے ہیں،کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے میں 38 ممالک کے 42 ہزار سے زائد لوگوں کی رائیکو شامل کیا گیا ہے۔
2021 میں دنیا کے سب سیزیادہ سراہے گئے افرادکی فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی موجود ہیں ۔
اس فہرست میں سابق امریکی صدرباراک اوباما کا پہلا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا دوسرا اور چینی صدر شی جن پنگ کا تیسرا نمبر ہیجبکہ اس فہرست میں عمران خان 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
سب سے زیادہ سراہے جانیوالی خواتین میں سابق امریکی خاتون اول مشال اوباما سرفہرست ہیں جبکہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا 9واں نمبر ہے۔


